کام ایسا کہ ہر کوئی فخر کرے اور ۔۔ برطانیہ نے پاکستانی نوجوان کو اعلیٰ شاہی اعزاز سے کیوں نواز دیا؟

image

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوان نے کام کے دوران درجنوں زندگیاں بچا کر برطانوی حکومت کی توجہ حاصل کرلی،حکومت نے پاکستانی نوجوان کو اعلیٰ شاہی اعزازسے نواز دیا۔

حکومت نے انڈر گراؤنڈ ریلوے لائن الزبتھ لائن لندن میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

33 سالہ رضوان جاوید نے گزشتہ 10 برس کے دوران 29 افراد کی جانیں بچائی ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنانے کا فیصلہ کیا۔

رضوان جاوید کا کہنا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے خط ملا تو میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ خوش تھیں۔رضوان جاوید نے کہا کہ خودکشی صرف لندن کا ہی نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے ، میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کروں تاکہ ذہنی تناؤ کا شکار افراد خودکشی کرنے کی بجائے اس کا حل تلاش کر سکیں۔

مشرقی لندن میں رہنے والے رضوان جاوید ایلزبتھ لائن کیلئے ایلنگ براڈ وے اسٹیشن پر تعینات ہیں۔یہاں اکثر لوگ خودکشی کے ارادے سے آتے ہیں اور رضوان جاوید ان لوگوں کو کسی نہ کسی طور روک لیتے ہیں اور ان کی یہ کاوش بادشاہ کو متاثر کرچکی ہے جنہوں نے نوجوان کو اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.