اب ڈاکو فون یا بائیک چھینیں تو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ۔۔ گورنر سندھ شہریوں کو نئی موٹرسائیکلیں اور فونز کیوں دے رہے ہیں؟

image

پولیس کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے جن کو قابو کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے، شہر قائد میں ڈکیتیوں کے دوران قتل و غارت گری کے واقعات بھی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈاکو فون یا موٹرسائیکل چھیننے کیلئے شہریوں کو گولیاں مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تاہم گورنر سندھ نے اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونیوالے شہریوں کو موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کہا کہ نئی بائیک اور موبائل فون حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ایف آئی آرز گورنر ہاؤس میں پیش کرنا ہوں گی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر ہیلتھ انشورنس کا بھی اعلان کیا، جس سے شہری اپنا اور اپنی فیملی کا 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروانے کے قابل ہوں گے۔

گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم متاثرین کو فون اور موٹرسائیکل دینے کے اعلان پر شہریوں کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کے اقدام سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی وجہ سے قتل و غارت کے واقعات میں کمی آئے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو درجنوں ماؤں کی گود اجاڑ چکے ہیں، گورنر سندھ شہریوں کی داد رسی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر شہر میں کہیں بھی آزادی سے گھوم سکیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.