فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

image

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت  کی ، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری اور فراز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب نے فواد چوہدری کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

جج محمد بشیر نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ اور باتیں کرنی ہیں؟ کر لیں باتیں اور؟ فیصل چوہدری نے جج محمد بشیر کو جواب دیا کہ باتیں کہاں ختم ہوتی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ مجھے نیب کا نوٹس ملا تھا، میں نے کہا کہ  سندھ ہائی کورٹ میں مصروف ہوں، میں نے آج نیب میں اپنا جواب دے دیا ہے۔

فواد چوہدری چوتھی مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیصل چوہدری کو نوٹس بھیجا تھا، نیب میں پیش نہیں ہوئے، فیصل چوہدری نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.