وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات

image

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خلائی تحقیق مسلم سائنسدانوں کی مہارت ہوا کرتی تھی، 60 ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں خلائی ترقی میں سرفہرست تھا۔

انہوں نے سپارکو کو انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس فار سیٹلائٹ اور جی آئی ایس کو بہتر بنانے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ نارووال لرننگ سنٹر میں بچوں کے لئے سائنس کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے، ایک ہال کو سپیس میوزیم بنایا جائےگا۔چیئرمین سپارکو نے کہا کہ 6 ممالک چاند پر اترے ہیں ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں، قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.