کھیل کھیل میں موت کا فرشتہ لینے آگیا اور ۔۔ کھیل کے دوران خاتون کی موت کی وائرل ویڈیو، دیکھیں

image

موت کا وقت مقرر ہے، جب کسی کا وقت آن پہنچتا ہے تو وہ کسی بھی حال میں ہو، موت کا فرشتہ اس کی روح ساتھ لے کر ہی جاتا ہے جیسا کہ بھارت میں ایک خاتون کو ڈانڈیا کھیلنے کے دوران اچانک موت نے آلیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے ایک گاؤں کالوالا میں ایک خاتون اپنی ساتھی خواتین کے ساتھ ڈانڈیا کھیل رہی تھیں کہ اچانک موت کا شکار ہو گئیں۔

ہندو تہوار مکر سنکرانتی کے موقع پر گاؤں کالوالا میں رنگولی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا، کچھ خواتین ایک دائرے میں ڈانڈیا لوک رقص کر رہی تھیں کہ اچانک ان میں سے ایک خاتون گر گئیں اور کچھ دیر بعد پتا چلا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلی گئی ہیں۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ کیمرے کی آنکھ میں موت کا یہ منظر پہلی بار قید نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی کئی بار انسانی کی موت کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوچکے ہیں۔خبریں پڑھتے اینکر، کھیلتے ہوئے کھلاڑی اور دیگر کاموں میں مصروف لوگوں کی روح پرواز کرنے کے مناظر بھی کیمرے میں قید ہوچکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.