عمران خان پُرانی سیاست چھوڑیں، ایسا نہ ہو جیل سے وہی خان صاحب باہر آجائیں، بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مان لیں جو وہ کرتے آرہے تھے وہ غلط تھا، ایسا نہ ہو کہ وہی خان صاحب جیل سے باہر نکلیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیوب پر ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں نے سیاست کے ذریعے ہی ٹوٹی پھوٹی اردو سیکھی۔ میرے خیال میں دونوں ایک دوسرے سے کافی جڑے ہوئے ہیں۔’

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا کہ آپکو کبھی محبت ہوئی؟ جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ‘ابھی تک نہیں ہوئی، ابھی ہونا ہے۔ نیٹفلکس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کل الیکشن مہم کی وجہ سے کچھ نہیں دیکھ رہا۔ آخری فلم ‘دی کراؤن’ دیکھی تھی۔’

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

شادی سے متعلق سوال پر بلاول نے کہا کہ ‘الیکشن سے پہلے تو یہ ممکن نہیں۔ میں جب اپنے بھانجوں کو دیکھتا ہوں تو دل واقعی خوش ہوجاتا ہے۔’

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں مشورہ دونگا کہ پرانی سیاست چھوڑ دیں، آئیں جمہوری سیاست کریں۔ مان لیں کہ آپ غلط تھے، جو آپ کرتے آرہے تھے وہ غلط تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ‘عمران خان اُن لوگوں سے معافی مانگیں جنہیں انہوں نے چور کہا اور زندہ لاشیں کہا۔ مجھے امید ہے کہ عمران خان جو وقت جیل میں گزار رہے ہیں، اس سے ان میں بہتری آئے، ایسا نہ ہو کہ وہی خان صاحب جیل سے باہر نکلیں۔’


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.