نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز مشاورتی اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن سے روانہ

image

پاکستان میں جمعرات کے روز عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور نتائج کی آمد کے آغاز کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ماڈل ٹاؤن ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز اجلاس کے بعد ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو گئے ہیں۔

نواز شریف نے پارٹی ہیڈکوارٹر سے نکلنے ہوئے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔

قبل ازیں نواز شریف گنتی کے عمل کے آغاز کے بعد اپنے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن دفتر پہنچے تھے جس کے بعد ان کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس کا آغاز ہوا تھا۔

اجلاس میں انتخابی نتائج آنے کے بعد کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر دفتر میں نواز شریف شام کے ساڑھے سات بجے پہنچے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ لاہور میں واقع مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کارکن بھی وہاں پہنچے تھے۔اس دفتر میں مسلم لیگ ن نے ملک بھر سے نتائج اکٹھے کرنے کا نظام وضع کر رکھا ہے۔

اردو نیوز کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے رازداری کی شرط پر بتایا کہ ’نواز شریف پراعتماد ہیں اور وہ نتائج کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔‘’وہ خود ماڈل ٹاؤن دفتر پہنچے اور نتائج کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی اور صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔‘’وہ پراعتماد ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بہتر پوزیشن میں ہے اور مزید بہتری کی توقع ہے۔‘اس سے پہلے دن کے وقت جب انہوں نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سادہ اکثریت کے لیے پرامید ہیں۔ملک میں مجموعی طور پر انتخابات پر امن رہے اِکا دُکا لڑائی جھگڑے کے واقعات رپورٹ ہوئے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.