ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

image

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، پولیو ورکرز اس سلسلسہ میں ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں۔

وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات اور اصلاحات پر نگران وزیر صحت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلے بھر تعاون کریں گے ۔ ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ملک سے پولیو کے خاتمے میں ایک ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے بعد پولیو ورکروز کی خدمات کا تسلسل یقینی بنایاجائےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.