کیا اب اڑنے والے سکے استعمال ہوں گے؟ سائنس دانوں نے اڑنے والا سکّہ تیار کرلیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟

image

اڑنے والی موٹرسائیکل ، اڑنے والی گاڑی کے بعد اب اڑنے والا سکہ بنانے میں سائنسدان کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی ایک سکّہ بنانے والی کمپنی نے کیمروں میں استعمال کیے جانے کے لیے دنیا کا پہلا اندھیرے میں چمکنے اور اڑنے والا سکّہ تیار کرے کے دنیا کو حیران کردیا۔ مذکورہ سکّہ مِنٹ آف پولینڈ کی جانب سے بنایا گیا 198 گرام چاندی سے بنایا گیا ہے۔

ایم پی-1766 نامی اس سکّے میں ایک موٹر نصب کی گئی ہے ہے جو مخصوص ڈیزائن کردہ بیس کے ساتھ مقناطیسی فیلڈ بناتی ہے جس کی وجہ سے یہ سکّہ ہوا میں اڑنے لگتا ہے۔

ادارے کے تکنیکی اور پیداواری منصوبہ بندی کے شعبہ کے ڈائریکٹر لوکز کاردا کے مطابق سکّے کی چمک ایک چمکیلے پینٹ کی وجہ سے نکلتی ہے جس کو الٹرا وائلٹ روشنی کی وجہ سے سخت کیا گیا تھا۔

بینک آف کیمرون کے آرڈر پر بنائے گئے اس منفرد سکّے کی مالیت 1766 کیمرونی فرانک (2.90 ڈالر) ہے۔ لیکن منٹ آف پولینڈ کے مطابق اس کی حقیقی مالیت تعین کردہ مالیت سے زیادہ ہے۔

یہ سکہ مارکیٹ میں چل نہیں سکتا کیونکہ کرنسی جاری کرنے کا اختیار صرف مرکزی بینک کے پاس ہوتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.