20 سال کی عمر میں 2 سال کی بچی لگتی تھی کیونکہ ۔۔ میڈیکل کی تاریخ کا ایسا کیس جس نے ڈاکٹرز کو بھی چکرا کر رکھ دیا

image

امریکا میں 20 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی لڑکی کی بیماری نے ڈاکٹرز کو بھی چکرا کر رکھ دیا، 2 سال کی نظر آنے والی بچی کا کیس میڈیکل کی تاریخ کا انوکھا کیس بن گیا، پراسرار بیماری کا کھوج 20 سال بعد بھی نہیں لگایا جاسکا۔

بروک گرین برگ نامی لڑکی کا20 سال کی عمر میں انتقال ہوا تو جسمانی طور پر وہ ایک سے 2 سال کی بچی لگتی تھی، ہوورڈ اور ملینڈا گرین برگ کے ہاں اس بچی کی پیدائش 1993 میں ہوئی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ریئسٹر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی بروک گرین برگ کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 1اعشاریہ 8 کلوگرام تھا۔

لڑکی کی جسمانی نشوونما کا موازنہ اس کی 2 سالہ بڑی بہن سے کیا گیا تو والدین کو احساس ہوا کہ کچھ غلط ہے۔اس کے بعد آئندہ چند برسوں تک بروک گرین برگ کے متعدد ٹیسٹ ہوئے مگر طبی ماہرین کو کچھ سمجھ نہیں آسکا اور اس عارضے کو سینڈروم ایکس کا نام دیا، جس کا مطلب نامعلوم عارضہ ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مناسب غذا کے باوجود بروک گرین برگ کی نشوونما نہیں ہو رہی تھی، طبی سائنس کے لیے یہ بالکل نیا کیس تھا اور ہمیں اپنے سوالات کے جواب نہیں مل رہے تھے۔

زندگی کے ابتدائی 6 برسوں کے دوران بروک گرین برگ کو متعدد طبی مسائل جیسے فالج، معدے کے السر، دماغی رسولی اور دیگر کا سامنا ہوا اور حیران کن طور پر وہ ان سے بچنے میں کامیاب رہی۔

لڑکی کا جسمانی وزن 7 کلو گرام کے قریب رہا جبکہ قد 76 سینٹی میٹر سے آگے نہیں بڑھا،اس کی دماغی گنجائش بھی کسی 2 سالہ بچی جیسی تھی اور پوری زندگی پرام میں گھومتی رہی۔

بروک کی والدہ نے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں ان کی بیٹی کو کسی لڑکی کی طرح خریداری کرنا پسند تھا۔خاندان کی جانب سے کوشش کی گئی تھی کہ بروک گرین برگ کو بچپن اور نوجوانی میں معمول کی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

بروک گرین برگ کے کیس نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب کھینچی تھی کیونکہ یہ دیگر کیسز سے الگ تھا۔ماہرین کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ بروک کی ایسی حالت ڈی این اے میں کسی مسئلے کی وجہ سے ہوئی۔

بروک گرین برگ کا انتقال 2013 میں 21 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل اسی اسپتال میں ہوا جہاں اس کی پیدائش ہوئی تھی لیکن سینڈروم ایکس نامی اس عارضہ کا معمہ آج تک نہیں سلجھ سکا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.