سعودی عرب کے مزید تین شہر یونیسکو کے گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سِٹیز میں شامل

image

اقوام متحدہ ۔16فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے تین نئے سعودی شہروں مدینہ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، اور الاحساء گورنریٹ کو اپنے عالمی نیٹ ورک آف لرننگ سٹیز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اردو نیوز کے مطابق یونیسکو کی جانب سے یہ منظوری 2022 میں ینبوع اور جُبیل کو لرنگ سٹیز کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد تازہ پیش رفت ہے۔

سعودی شہر جُبیل کو خاص طور پر اس کی اعلیٰ معیاری تعلیم اور جامع اور پائیدار ترقی کے عزم کی وجہ سے بہترین تعلیمی شہر کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس نئے اضافے کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے کے اس نیٹ ورک میں شامل کئے گئے سعودی شہروں تک 5 ہو چکی ہے۔

یہ پیش رفت پائیدار ترقی کے اہداف اور سعودی وژن 2030 سے جڑی مملکت کی کاوشوں سے ہم آہنگ ہے۔نیٹ ورک میں شامل تعلیمی شہر اپنے وسائل کو ہر عمر کے لیے سیکھنے کے جامع مواقع کو فروغ دینے، خاندانوں اور مقامی کمیونٹیز کے اندر سیکھنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے جدید تعلیمی آلات کے استعمال میں اضافے کے لیے پرعزم ہیں۔

یونیسکو گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سٹیز کا مقصد دنیا بھر میں عمر بھر سیکھنے کے عمل کو تقویت دینا اور آگے بڑھانا، تعلیمی پالیسیوں پر مکالمے میں سہولت فراہم کرنا اور شہروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینا، مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے تعلیمی طریقوں کو بڑھانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.