صرف ایک درجن کینو سے رمضان بھر کے لیے اسکواش بنائیں.. جانیں بغیر کسی کیمیکل کے مزیدار اسکواش بنانے کا آسان طریقہ

image

اگلے مہینے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہورہا ہے. تب تک کینو کا موسم جاچکا ہوگا. اس لئے آج ہم آپ کو کینو کا اسکواش بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں اور بازار کے مقابلے میں سسستا بھی ہے.

اس کے لیے صرف ایک درجن کینو لیں اور چھلکا اتار کر ان کا جوس نکال لیں. اب 7 سے 8 لیموں کا رس بھی نکال لیں. کینو کے چھلکوں کو اچھی طرح دھو کر ایک دیگچے میں پانی ڈال کر بیچ میں کسی پلیٹ کو پھنسا کر اوپر رکھ دیں. ہمارا مقصد اس کو بھاپ سے نرم کرنا ہے. آدھا گھنٹہ اس کو نرم کر کے چھلکوں کا سفید حصہ اتار دیں. اور چھلکوں کو گرائنڈ کر کے ان کا سارا رس چھان لی

ایک کینو کو چھیل کر اس کی اوپری جلد اور بیج نکال دیں اور گودا الگ کر کے اس کو کینو کے جوس میں ملا دیں. یہ پلپ ہے.

اس رس کو دیگچی میں ڈال کر 4 چمچ چینی ڈال کر پکائیں. پھر ساتھ لیموں اور کینو کا رس بھی ڈال دیں. ایک چمچ کالا نمک اور آدھا چمچ ٹاٹری ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں اور چولہا بند کردیں.

لیجیے مزیدار سا اسکواش تیار ہے. کینو کے چھلکوں کی وجہ سے نہ تو آپ کو مصنوعی رنگ ڈالنا پڑا نہ ہی مصنوعی خوشبو استعمال کیا گیا.

اب رمضان میں اسکواش دو چمچ نکالیں اور پانی اور برف ڈال کر استعمال کریں. اس میں چینی الگ سے ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.