13 برس کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی.. جونی لیور اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئے

image

"میرا تعلق ایک بہت ہی غریب گھرانے سے تھا جہاں پیسوں کی تنگی تھی اور میرے والد بہت سخت مزاج کے آدمی تھے. اپنے والد کے برتاؤ، غصے اور خاندان کی غربت سے تنگ آ کر صرف 13 برس کی عمر میں خود کشی کی کوشش بھی کی تھی"

یہ کہنا ہے بالی وڈ میں دہائیوں سے سب کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے لیجنڈ مزاحیہ اداکار جونی لیور کا جنھوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور بچپن کی تلخ یادوں کو دہرایا.

جونی لیور کا کہنا تھا کہ "میں پتا جی کے رویے سے مایوس اور دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کی پٹریوں پر جا کر لیٹ گیا تھا لیکن پھر اپنی بہنوں کی آنکھ میں آنسو دیکھے تو وہ پٹری سے اٹھ کھڑا ہوا"

جونی لیور کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن اور جوانی سخت مشکلات میں کٹے ہیں اور انھوں نے بہت مشکل حالات کا سامنا کیا ہے. یہاں تک کل بچپن میں بہت سے لوگوں کو اپنے سامنے قتل ہوتے ہوئے بھی دیکھا. اگر قسمت انھیں اداکاری کی دنیا میں نہ لاتی تو ہوتے تو وہ یقینی طور پر کوئی گینگسٹر ہوتے. اسی وجہ سے وہ شوبز انڈسٹری میں کام ملنے کے شکر گزار ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.