اسفند یار ولی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

image

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

سربراہ اے این پی نے کہا ہےکہ اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی ، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے ، ہماری پارٹی ملک میں سویلین بالا دستی ، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردئیے

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا اس کی نظیر نہیںملتی ، پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی آفرز کیں لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی ، اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف 4 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سامنے آگئی

سربراہ اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کے اندر کردار کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.