لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھالیا

image

لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھالیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب میں شرکت۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب نے انکا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ محمد امیر بھٹی کو 2011 میں ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2 سال 8 ماہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.