لاہور ملتان موٹر وے پر تیز رفتار کار مزدے سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

image

فیصل آباد۔ 08 مارچ (اے پی پی):لاہور ملتان موٹر وے پر تیز رفتار کار مزدے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حکام نے 18 سالہ دانیال ولد ناصر اور 45 سالہ فیصل ولد رشید کی نعشیں کار سے نکال کر موٹر وے پولیس کے حوالے کردیں۔

ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ہنڈا سٹی کار ملتان سے لاہور کی طرف جاتے ہوئے آگے جانے والے مزدے کے ساتھ ٹکرا گئی۔ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کار میں پھنسی ہوئی دونوں نعشوں کو نکالا اور موٹر وے پولیس کے حوالے کر دیا جس کی ہدایت پر نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.