لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار تا سحری کھلا رکھنے کی اجازت دے دی

image

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر ریسٹورنٹس کو رمضان المبارک میں افطار تاسحری کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شاہد کریم نے بدھ کو سموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں ماحولیات سے متعلق سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک دن پریکٹیکل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی کمیشن نے عدالت میں یہ رپورٹ دی ہے کہ ماحولیات سے متعلق سکولز کے بچوں کے سلیبس میں چیزیں شامل کرلی ہیں اس لئے آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول و کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان بھی طلب کیا ہے ۔

تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے رپورٹ دی ہے کہ عدالتی حکم پر تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے ہیں، تمام سٹاف کو خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کےبجلی کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں حکم دیا کہ لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.