والد سے آیات سن کر یاد کرتا تھا.. نابینا لڑکے کے قرآن حفظ کرنے پر کیا معجزہ پیش آیا؟

image

رمیں نے 9 برس کی عمر سے قرآن کریم حفظ کرنے کی شروعات کی۔ میرے والد قرآن کی آیات پڑھتے تھے اوف میں میں سن کر یاد کرتا تھا اور والد کو سنایا کرتا تھا"

یہ کہنا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایسے شہری حافظ سلمان بن صابر المرغلانی کا جو دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے کڑی محنت اور لگن سے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی.

حافظ سلمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے صرف 5 برس کے عرصے میں قرآن مجید حفظ کیا ہے. اس دوران انھیں کوئی مشکل نہیں پیش آئی.

حافظ سلمان کا کہنا ہے کہ دوران حفظ وہ روزانہ ایک یا ڈیرھ صفحہ قرآن زبانی سن کر سبق لیتے تھے پھر اسے یاد کرتے اور کئی بار دہراتے تاکہ اچھی طرح حفظ ہوجائے.

"کہ قران کا ہی معجزہ ہے کہ میں قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے میری زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔ اسکول، کالج سے یونیورسٹی تک تعلیم کے تمام مراحل بہت آسان ہو گئے اور ہر دروازہ مجھ پر خودبخود کھلتا گیا"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.