لاہور،معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ جاری ، بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ خوردنی اشیا ءتلف

image

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہورکے شہریوں کے لئے معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندی، ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ شاپس، گودام، G1 اور کچوپورہ مارکیٹ میں شوارما پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 56 میٹ شاپس، گودام،شوارما پوائنٹس، گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 فوڈ پوائنٹ بند کر کے 16کو 3لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ چیکنگ کے دوران 120 کلو ناقص بدبودار گوشت، 30 لٹر گندا آئل اور بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ اشیا ءتلف کر کے سپلائرز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ناقص گوشت برآمد ہونے پر 1فوڈ پوائنٹ بند، 16 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ بدبودار گوشت گندے فریزر میں فروخت کے لیے رکھا پایا گیا۔ صوبہ بھر میں تمام میٹ شاپس، شوارما، برگر، سجی پوائنٹس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔رمضان المبارک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا جائے گا۔ عاصم جاوید نے کہا ٹولنٹن مارکیٹ میں گوشت کہاں سے آتا ہے؟ ٹولنٹن سے آگے کہاں سپلائی کیا جاتا ہے؟ اس بارے تمام ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کا پنجاب سے مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.