دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک ضائع کی گئی ، اقوام متحدہ رپورٹ

image

اقوام متحدہ ۔28مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرور ت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ خوراک کا یہ ضیاع نہ صرف اخلاقی ناکامی ہے بلکہ ماحولیاتی ناکامی بھی ہے۔ کھانے کا ضیاع ایوی ایشن کے مقابلے میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننے والا پانچ گنا زیادہ مواد پیدا کرتا ہے۔یہ رپورٹ غیر منافع بخش تنظیم ڈبلیوآر اے پی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے خوراک کے عالمی ضیاع پر تیار کی گئی یہ دوسری رپورٹ ہے ۔ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے سربراہ کلیمینٹائن او کونر نے وضاحت کی ہےکہ جیسے جیسے ڈیٹا کی فراہمی بہتر ہو رہی ہے مسئلہ کا صحیح پیمانہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ارب کھانوں کا اعداد و شمار ایک بہت ہی محتاط تخمینہ ہے اور حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کھانے کے ضیاع کو روک کر دنیا میں بھوک شکا ر تمام لوگوں کو کھانا کھلا یا جا سکتا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.