فیصل مسجد اسلام آباد میں اتوار کی رات سے محفل شبینہ کا آغاز ہو گیا

image
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور ( آج) اتوار کی رات سے شہر کی مشہور شاہ فیصل مسجد میں سات روزہ قرآن خوانی کی تقریب کی میزبانی کرے گی، جسے عرف عام میں “محفل شبینہ” بھی کہا جاتا ہے۔شبینہ ایک سالانہ تقریب ہے جس میں رمضان المبارک کے آخری دنوں میں تین راتوں تک مکمل قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے۔

پاکستان میں، قرآن کے معروف قاری ہر سال اس تقریب میں شرکت کے لیے مسجد میں جمع ہوتے ہیں۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام سالانہ محفل شبینہ (آج) اتوار کی رات سے فیصل مسجد اسلام آباد میں شروع ہوگی۔محفل شبینہ کی خصوصی تقریب کا آغاز نماز تراویح کے بعد ہوگا اور رات گئے تک جاری رہے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.