اسلام آباد ہائیکورٹ، جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ خورد برد کیس میں فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ میں خورد بردسے متعلق کیس میں فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دےدیا۔

گزشتہ روز درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کی سماعت کے دوران قیصرامام ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ 18 دسمبر 2023 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، فواد چودھری پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں،الزام ہے کہ فواد چودھری نے سیاسی اثر رسوخ کو پراجیکٹ میں استعمال کیا ہے،

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمارے پاس گواہ ہے جو کہتا ہے کہ فواد چوہدری نے پچاس لاکھ روپے رشوت لی،چیف جسٹس نے کہاکہ پچاس لاکھ روپے نیب کے دائرہ اختیار میں کیسے آتا ہے؟،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس ابھی انکوائری سٹیج پر ہے، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.