اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان عید کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں موجود رہے

image

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے عید کے دنوں میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا اورافسران وجوان عید کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں موجود رہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارکوں، تفریحی مقامات پر ٹریفک کے دباو کے باوجود ٹریفک جام نہیں ہونے دیں گے، ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں اور صبر کا مظاہرہ کریں۔ عید کے موقع پر فول پروف انتظامات کی بدولت ضلع بھر میں موثرگشت و چیکنگ کی گئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری خود فیلڈ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔اسلام آباد پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا۔جمعہ کو عید کے تیسرے روز بھی عوامی مقامات پر رش زیادہ ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔شہری سڑکوں اور نو پارکنگ جگہوں پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے عید پر اپنے گھروں سے دور فرائض کی انجام دہی پر مامور اہلکاروں کو بہترین انتظامات پر شاباش بھی دی اور کہا کہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.