حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ

image

چنیوٹ۔ 14 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےوزیر اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت عام عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں اور بڑی محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کے مسائل میں کمی ہو نا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نےچنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔دوما ہ کی حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی ممالک کی نسبت ہمارے خطے میں زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔ ہم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کوغربت سے نکالنا چاہتے ہیں ہم انکو تعلیم دینا چاہتے ہیں۔چنیوٹ میں فاسٹ یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی اور ٹیوٹا کالج بنا ہے سکول کالج بنے ہیں ہم تعلیم کی طرف توجہ دینا چاہتے ہیں۔

انڈسٹری لگا کر لوگوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں۔ہم چنیوٹ میں میڈیکل کالج بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔میری کوشش ہے کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں۔ہر سال بہار کے موسم میں ہم یہ میلہ لگا تے ہیں میں خود بھی عوام کے ساتھ دوڑتا ہوں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ہر جماعت سے تعلق رکھنے والا نوجوان اس میراتھن میں حصہ لیتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.