سعودی عرب ، چین کے لیے براہ راست پروازیں، ریاض، بیجنگ نئے روٹ کا آغاز

image

ریاض ۔18اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جنوبی چائنا ایوی ایشن کمپنی کے ساتھ ریاض، بیجنگ نئے روٹ کا آغازکیا گیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل کہا تھا کہ نئے ورٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ چین سے مسافروں اور ایئر کارگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

چین سے شروع کی جانے والی پروازیں بیجنگ ، گانزو اورشیزین شہروں سے ریاض کے لیے آئیں گی۔ ابتدائی طورپر چار مسافر جبکہ 3 ایئرکارگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔دریں اثنا ریاض ایئرپورٹس کے سی ای او ایمن ابوعباہ کا کہنا ہے نئے فضائی روٹ کے اضافے سے چین اور مملکت کے مابین براہ راست پروازوں کی آمد ورفت سے دوطرفہ عوامی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.