سعودی عرب، شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

image

ریاض ۔30اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ سے ملاقات کی۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.