سعودی عرب ، ریاض میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے الزام میں شہری گرفتار

image

ریاض ۔18اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن کریم کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔العربیہ نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی تھی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طورپر حرکت میں آئیں اور اسے گرفتار کرلیا۔واضح رہے مملکت میں بلا امتیاز ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آداب عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.