سعودی عرب، نجی شعبےنے چار ماہ کے دوران سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے

image

ریاض۔1مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں رواں سال کےپہلے 4 ماہ کے دوران نجی شعبےنے سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے 73 ہزار مواقع پید اکئے۔

اردو نیوز نے سعودی ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ فنڈ کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیتی کورسز پروگرام سے 2024 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 11 لاکھ سعودی شہریوں نےاستفادہ کیا۔ فنڈ کے تحت چار ماہ کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 72 ہزار سے زائد نجی اداروں نے افرادی قوت سےاستفادہ کیا جن میں سے 88 فیصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل تھے۔

افرادی قوت کو فنی تربیت و روزگار فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت نے ہیومن ڈویلپمنٹ فنڈ کو امداد کی مد میں 4 ماہ کے دوران 2.13 ارب ریال فراہم کئے، اس فنڈ کا مقصد مقامی مارکیٹ میں سعودی مرد و خواتین کو ا علیٰ فنی تربیت فراہم کرنا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.