فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ جمعہ کو ہو گی

image

اقوام متحدہ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ (کل ) جمعہ کو ہو گی ۔دوسری جانب سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو مؤثر طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔

سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سےویٹو نہ کیا جائے ۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو کونسل کے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جو امریکا کو اپنا ویٹو استعمال کرنے پر مجبور کر دے گا۔

سلامتی کونسل سے قرار داد کی منظوری ، جس کا امکان بہت کم ہے، کے بعد مکمل رکنیت کے لئے اس قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری ہو گی جہاں اس کو منظوری کے لئے دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ کونسل کے رکن ملک الجزائر، جس نے قرارداد کا مسودہ پیش کیا، نے قبل ازیں جمعرات کی سہ پہر مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ووٹنگ کی درخواست کی تھی، جس میں کئی وزرا شرکت کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین کو اس وقت اقوام متحدہ میں مبصر ریاست کا درجہ حاصل ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.