فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان پہلی نان سٹاپ پرواز 10مئی سےشروع کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نجی ایئر لائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے درمیان اپنی پہلی نان سٹاپ پرواز 10مئی سےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں ترجمان فلائی جناح نے کہا ہے کہ اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر ہفتہ وار2پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلا م آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے درمیان پروازوں کا شیڈول 10مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلائی جناح کواسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد اسلام آباد سے عمان کے دارالحکومت مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر انتہائی فخر ہے، بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ،متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.