پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم سری نگر کی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کی نماز سمیت اہم مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی کے بھارتی حکام کے فیصلے پر اپنی گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب اس تاریخی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ مذہبی رہنماوں پر پابندیاں عائد کرنا اور کشمیریوں کو خصوصی مذہبی مواقع پر جمع ہونے سے روکنا بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو آزادی سے اپنے مذہب پر عمل کرنے اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.