وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات

image

راولپنڈی ۔19اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزیر دفاع نے معزز ترک دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔

وزیر دفاع نے غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کی تعریف کی ۔ معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.