ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟ ان کے پراسیکیوٹر سے ایرانی صدر بننے تک کے سفر کی دلچسپ معلومات

image

پاکستان کی سرزمین پر آپ آج ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر آچکے ہیں جو کہ یہ ان کا تاریخی دورہ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی نظریں آج اس دورے پر جمی ہوئی ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں، ان کے بارے میں آج چند باتیں جانیں گے۔

امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے آج پاکستان نے ایران کے صدر کو خوش آمدید کہا ہے۔ ان کا 2021 میں صدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان اس لئے بھی اہمیت حاصل ہے جب ایران اسرائیل تنازع جاری ہے، نیز چند ہفتوں قبل ایک دوسرے کی سر زمین پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بھی اونچ نیچ دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد پاکستانی قوم ایرانی صدر کی آمد میں دلچسپی رکھتی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 1960 میں ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ایک عالم تھے اور ان کے والد کی وفات اس وقت ہوئی جب موجودہ ایرانی صدر کی عمر پانچ برس تھی۔

ایران میں 19 جون 2021ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے فتح حاصل کی تھی اور انہوں نے ایران کے آٹھویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

عدالتی نظام میں کئی عہدوں پر کام کا تجربہ

1979 میں انقلاب ایران کے بعد ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے ایران کے عدالتی نظام میں کئی عہدوں پر کام کیا۔

سن1980ء میں جب ان کی عمر 20 سال تھی تو وہ کرج کے پراسیکیوٹر جنرل منتخب ہوئے بعد ازاں وہ ہمدان کے پراسیکیوٹر بھی مقرر ہوئے اور دونوں عہدوں پر ایک ساتھ خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 1985ء میں تہران کے ڈپٹی پراسیکیوٹر کے طور پر تعینات ہوئے اور ایران کے دارالحکومت چلے گئے۔

ڈیتھ کمیٹی کے نام سے مشہور ٹربیونلز کا حصہ

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے1988ء میں ڈپٹی پراسیکیوٹر کے عہدے پر رہتے ہوئے ان 4 ججوں میں سے ایک کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو ان خفیہ ٹربیونلز کا حصہ تھے جو کہ ڈیتھ کمیٹی کے نام سے مشہور تھے۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو نئے چیف جسٹس محمد یزدی نے تہران کا پراسیکیوٹر مقرر کیا اور وہ 1989ء سے 1994ء تک اس عہدے پر فائز رہے جبکہ 1994ء میں انہیں جنرل انسپکشن آفس کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

انہوں نے 2004ء سے 2014ء تک بطور ڈپٹی چیف جسٹس فرائض انجام دیے جبکہ 2014ء سے 2016ء تک ایران کے پراسیکیوٹر جنرل رہے۔

2017 میں ایران میں ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر ابراہیم رئیسی بطور صدر کے امیدوار سامنے آئے تاہم اس الیکشن میں اس وقت کے صدر حسن روحانی نے انہیں بھاری اکثریت سے شکست دے کر دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.