سعودی عرب،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے رخصت

image

جدہ ۔25اپریل (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے ۔ ایس پی اے نے سعودی ایوان شاہی کے حوالے سے بتایا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین معمول کے طبی معائنے کے بعد جدہ کے کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

بیان میں شاہ سلمان کی صحت و عافیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل ایوان شاہی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان معمول کے طبی معائنے کےلیے چند گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ سلمان کو گزشتہ روز معمول کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.