پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی

image

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو ہمیں کہتے تھے کہ پی پی صرف سندھ تک محدود جماعت ہے ،آج وہ خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں ۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں ایک طرف سیلاب ہے تو دوسری طرف امان و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے،کے پی کے وزیر اعلیٰ کا دھیان اسلام آباد کی طرف ہے،پی ٹی آئی شائد ایک اور 9 مئی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کے پی وزیر اعلیٰ کا اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،ضمنی انتخابات میں ان کو اسی رویے کی وجہ سے انتہائی بری شکست ہوئی، ٹی ٹی پی اور سی ایم کے پی کے بیانات میں کوئی فرق نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کے پی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے جو 50،60 ارب سالانہ ملتے رہے ہیں وہ کہاں گئے؟،10 سال دور میں کے پی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے جو پیسے ملتے رہے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے،کے پی حکومت کا سارا دھیان احتجاج اور چوکوں چوراہوں پر ناچنے کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کے پی حکومت سے بھی طلباء یونینز پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جس طرح سے کیبنٹ کے ذریعے بجٹ پاس کرایا گیا وہ غیر آئینی ہے،کے پی حکومت ابھی تک اسمبلی کا اجلاس بلانے سے کترا رہی ہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینا پڑھ جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.