شہنشاہ اور ملکہ، جون کے اخر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، جاپان

image

ٹوکیو۔28اپریل (اے پی پی):جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو جون کے اخر میں ریاستی مہمان کے طور پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ این ایچ کے ، کے مطابق جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔

شاہی جوڑے کا وہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔شہنشاہ اور ملکہ ممکنہ طور پر لندن میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ان کے سابقہ تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔2019 میں شہنشاہ کے تخت نشین ہونے کے بعد سے برطانیہ کا یہ دورہ، شاہی جوڑے کا تیسرا بیرون ملک دورہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.