وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی

image
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا جس کے بعد انہوں نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں،مشرقی سرحد، سندھ بھر بالخصوص کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی، کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.