اے این ایف کی کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار، 125کلوگرام منشیات برآمد

image

راولپنڈی ۔9مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف )نے 9 کارروائیوں کے دوران 125 کلوگرام منشیات برآمد کرکے16 ملزمان گرفتارکرلیے۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

حیات آباد پشاور میں 2 کارروائیوں میں افغان باشندےسمیت 3 ملزمان سے 6 کلو گرام چرس، 1.4 کلوگرام ہیروئن، 43 ہزار ایکسٹیسی اور 63 ہزار دیگر نشہ آور گولیوں سمیت اسلحہ برآمدکیا گیا۔

ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب 2 کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 208 شراب کی بوتلیں اور 1.2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب2 کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 628 گرام افیون، 168 گرام ہیروئن ، 14.4 کلوگرام چرس اور 350 گرام آئس برآمدکی گئی۔

قصور میں 2 ملزمان سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ملتان میں 2 ملزمان سےایک کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.