شیخ رشید کا مہیش بھٹ سے متعلق حیران کُن انکشاف

image

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ دو بار بھارت سے لال حویلی آئے اور اُنہوں نے مجھ سے لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت مانگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا کہ مجھے دھن راج کی کہانی پر فلم بنانے دو لیکن میں نے اُنہیں اجازت نہیں دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک لال حویلی پر جتنی بھی دستاویزاتی فلمیں بنی ہیں، یہ لوگوں نے خود بنائی ہیں، ان کا تعلق اصلی لال حویلی سے نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ لال حویلی 19 کنال پر ہے تو میں اُنہیں بتاتا چلوں کہ 19 کنال نہیں بلکہ 19 گھر ہیں یہاں جبکہ ہمارے پاس لال حویلی کا صرف پونے تین مرلے کا حصہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے وصیت کردی ہے کہ میرے بعد لال حویلی کے پونے تین مرلہ کی جگہ پر یونیورسٹی بنائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.