نواجونوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لئے پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے.
اس سلسلے میں خواہشمند نوجوانوں کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے. چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر مہینے 25 ہزار روہے وظیفہ دیا جائے گا۔
مواقع
پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی جس کے تحت نہ صرف انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا بلکہ منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا.
عمر کی حد
انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ رکھا گیا ہے. پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اس انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد 18سے 25 برس ہے.
رجسٹریشن کا طریقہ
انٹرن شپ پروگرام کے خواہمشند نواجوان cmip.punjab.gp.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔