حرا مانی شو میں ہپناٹائز ہونے پر خوفزدہ ہوگئیں

image

معروف اداکارہ حرا مانی کو شو میں میزبان نے ہپناٹائز کرکے اپنے قابو میں کرلیا جس سے اداکارہ خوفزدہ ہوگئیں۔

ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے  اداکارہ  کو ایک گڑیا کی مدد سے ہپناٹائز کر کے ان پر پورا کنٹرول حاصل کرلیا جس پر وہ خود بھی حیران رہ جاتی ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی جیسا میزبان گڑیا کے ساتھ کرتا ہے وہ بھی وہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

والدہ کی خواہش تھی شادی شوبز سے باہرکروں، بابر علی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شو کے کلپ میں انکی آنکھوں پر کالی پٹی بندھی جاتی ہے، ہپناٹائز کی کیفیت سے باہر آنے کے بعد  وہ بے حد خوفزدہ اور سہمی ہوئی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر صارفین کا کہنا ہے کہ  وہ صرف اداکاری کررہی ہیں  جبکہ کچھ صارفین اسے حقیقت مانتے ہوئے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.