پنجاب کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے بڑی خبر، محکمہ تعلیم نے سردیوں کے دوران اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا!
لاہور سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، سردی کا یہ شیڈول 15 اکتوبر سے 31 مارچ 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔
سردیوں میں پیر سے جمعرات تک اسکولز کا آغاز صبح 8:45 پر ہوگا جبکہ چھٹی کا وقت 2:45 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز طلبہ کو 12:45 پر چھٹی ملے گی۔
اساتذہ کے لیے، اسکول میں حاضری کا وقت صبح 8:30 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔
ہفتہ اور اتوار کو طلبہ کے لیے چھٹی رہے گی، لیکن اساتذہ کو 9 سے 12 بجے کے درمیان اسکول آنا ہوگا تاکہ اضافی انتظامی کام سر انجام دے سکیں۔