آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں شائق کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے بدتمیزی کا واقعہ پیش، مداح نے آٹوگراف کے بعد انھیں ہراساں کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔
زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں
وسیم اکرم جو اس وقت اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر کے طور پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آٹوگراف دینے کے فوری بعد مداح کی بدتمیزی کا نشانہ بنے،یہ واقعہ غیر نسل پرستی کی نوعیت کا تھا، تاہم مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے، کمنٹیٹرزکو اب اسٹیڈیم کے اندر سے گاڑیوں کے ذریعے پک کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔