مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

image
انڈین اداکار مکُل دیو جو ہندی، پنجابی اور جنوبی انڈین سینما کی فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، جمعے کی رات کو چل بسے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق وندو دارا سنگھ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر ایک جذباتی پیغام لکھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مکُل تنہائی کا شکار تھے۔ وندو نے یہ بھی بتایا کہ مکُل دیو کی فلم ’سن آف سردار 2‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی ہو رہی تھی۔

اس سوال پر کہ کیا مکُل دیو کسی بیماری میں مبتلا تھے، وندو دارا سنگھ جو انہیں اپنا بھائی مانتے ہیں، کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا تھے، لیکن وہ شراب بہت پیتے تھے اور گٹکا کھاتے تھے۔‘

’ان کا وزن بہت بڑھ چکا تھا اور وہ تنہائی کا شکار تھے۔ ان کی ایک بیٹی ہے لیکن وہ ساتھ نہیں رہتی تھی۔ ان کی فلم ’سن آف سردار 2‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی ہو رہی تھی، لیکن افسوس کہ وہ اسے دیکھ نہیں سکیں گے۔ یہ (ان کا دنیا سے چلے جانا) بہت دلخراش خبر ہے۔‘

وندو نے ’سن آف سردار 2‘ میں مکُل کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے بہت شاندار کام کیا۔ وہ میرے ٹونی اور میں ان کا ٹیٹو تھا۔ اور لول جولائی میں فلم کی ریلیز کے بعد ان کا کام دیکھ کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے وہ یہ کامیابی اور لوگوں کا پیار دیکھنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے۔‘

مکُل دیو کی موت کس وجہ سے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ (فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

مکُل دیو کی موت کس وجہ سے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ ان کے ورثا میں بیٹی سیا دیو اور بھائی راہُل دیو شامل ہیں۔

اداکار اجے دیوگن جنہوں نے مکُل دیو کے ساتھ ’سن آف سردار‘ میں کام کیا، نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابھی بھی یقین نہیں آ رہا۔۔۔ مکُل۔ یہ سب بہت جلدی اور اچانک ہے۔ تم مشکل دنوں کو بھی آسان بنا دیتے تھے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.