پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

image
پاکستان کے مایہ ناز مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے باکسنگ پنچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راشد نسیم نے صرف ایک منٹ میں 386 مرتبہ مکوں سے ٹارگٹ کو ہٹ کیا، یوں انہوں نے سابق ریکارڈ ہولڈر انگلینڈ کے جوشے کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 374 پنچز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل وہ ایک گھنٹہ میں 32 ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔

جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ 24 ہزار سے زائد مکے بھی ہدف پر مار چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts