فٹ بال: پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو دوصفرسے شکست دے دی

image

ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائرز میں پاک ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دے دی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول نادیہ خان نے 8 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسرا گول سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔ پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts