دبئی ایئر شو: پاکستانی پائلٹس آسمان پر جادو بکھیرنے کو تیار

image

عالمی ایوی ایشن کا بڑا ایونٹ دبئی ایئر شو آج سے شروع ہو رہا ہے جہاں دنیا کی جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی مشینری نمائش میں پیش کی جائے گی۔ اس سال پاکستان ایئر فورس اور اس کے پائلٹس عالمی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی پائلٹس کی حالیہ فضائی مہارت اور آپریشنل کارکردگی نے عالمی فضائی طاقتوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔

ایئر شو میں رنگارنگ فضائی کرتب، خصوصی ایئر بیٹس اور مختلف جنگی جہازوں کے مظاہرے بھی ہوں گے جن سے پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتیں عالمی سطح پر مزید نمایاں ہوں گی۔

ایونٹ میں چین کا ایئر ڈیفنس سسٹم، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ، پاکستان ایروسپیس کونسل اور روسی ایوی ایشن ٹیکنالوجی بھی شریک ہوں گے۔ توقع ہے کہ ایئر شو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز دیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US