خُدا نے فریاد سُن لی! شادی کے 8 سال بعد 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش لیکن ۔۔ اولاد کی خوشی میں والد نے غریبوں کو کیسے خوش کردیا؟

image

کراچی میں جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جہاں گھر والے اور ڈاکٹر خوش تھے وہیں افسوس بھی تھا کیونکہ بچوں کی حالت انتہائی ناساز تھی۔ چاروں بچوں کا وزن انتہائی کم ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔ ان کے وزن 1.4 ، 1.1 ، 1 اور 1 کلو گرام ہیں۔ اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگر کسی کے ہاں زائد بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو ان میں سے کوئی ایک یا سب ہی انتقال کر جاتے ہیں۔ ان بچوں کی پیدائش پر بھی یہی شبہ تھا مگر اب 2 دن بعد بچوں کی حالت بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بچے کراچی کے علاقے ناظم آباد کے سیفی اسپتال میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین شادی کے بعد 8 سال تک بچوں کی نعمت سے محروم رہے لیکن اب خُدا نے ان کی سن لی اور ایک ساتھ 4 بچوں کا انمول تحفہ عطا کردیا۔ خوشی نے نہال والد نے ہسپتال کے قریبی بیٹھے غریبوں، بھکاریوں اور ضرورتمندوں میں کھانا اور کپڑے تقسیم کرکے اپنی خوشی کو دوبالا کیا اور بچوں کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کروائیں۔

You May Also Like :
مزید