بیٹے کو اچانک گلے میں اتنا درد ہوا کہ دھاڑے مار مار کر رونے لگا ۔۔ چھوٹے سے بچے کے گلے سے نکلنے والی یہ چیز کیا تھی جس کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی ڈر گئے؟

image

والدین کی ذرا سی کوتاہی بچوں کی زندگی میں کئی مرتبہ ایک بڑا پہاڑ ٹوٹ کر سامنے آتی ہے۔ لیکن بعض اوقات بچوں کی شیطانیاں ہی ان کو ایسے مقامات پر لے جاتی ہیں جو موت کا دوسرا منہ سمجھا جاتی ہیں۔ ایس اہی کچھ ایک معصوم بچے کے ساتھ ہوا جس کے گلے میں چابی پھنس گئی اور پھر والدین کی دوڑیں لگ گئیں۔ بچے کے گلے کا ایکسرے آپ بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں:

سعودی عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طائف گورنری میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک بچے نے چابی نگل لی۔ اچانک اس کے گلے میں اتنی تکلیف ہوئی کہ والدین نے فوری طور پر ہسپتال کا رُخ کیا۔ جہاںا یکسرے میں معلوم ہوا کہ بچے کے گلے میں چابی پھنس چکی ہے۔

بروقت طبی امداد اور لیپرو اسکوپک آپریشن کرکے اس معصوم کی جان بچائی گئی۔ اس بارے میں کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ اسپتال میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک بچہ انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ بچے کی جانچ کی گئی تو غذائی نالی میں چابی کی موجودگی کا انکشاف ہوگیا۔ فوری طور پر ضروری اقدامات کرکے بچے کے جسم سے چابی نکال لی گئی۔

اگر بچے کے گلے میں چابی پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

اگر بچے کے گلے میں چابی پھنس جائے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے اہم اقدامات یہ ہیں:

ایمرجنسی سروسز کو کال کریں یا بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جائیں۔ ایسے حالات میں وقت اہم ہے، اور بہتر ہے کہ طبی مدد حاصل کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔

بچے کو پرسکون رہنے اور گھبرانے کی ترغیب دیں۔ اس کو یقین دلائیں کہ جلدی ہی وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

خود سے چابی کو نکالنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کو صورتحال کو سنبھالنے دیں۔ خود سے چابی نکالنے کا مطلب یہاں یہ ہے کہ آپ بچے کے گلے میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں، ہمارے ہاں اکثر یہ ضرور دیکھا جاتا ہے کہ والدین فوری گلے یا ناک میں انگلیاں ڈالنی شروع کردیتے ہیں جو نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اگر بچہ کھانس رہا ہے یا دم گھٹ رہا ہے، تو اسے زور سے کھانسنے کی ترغیب دیں۔

You May Also Like :
مزید