باہر کھیلنے سے کس طرح آپ کے بچے کی دماغی نشوونما بہتر ہوسکتی ہے ؟

image
آج کل کے بچے گھر کے اندر اپنا زیادہ وقت گزار دیتے ہیں جو انکے لیے منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی گھر میں زیادہ وقت گزارتا ہے تو اسے باہر کھیل کود کے لیے بھیجیں جو انکی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔

بچوں کا زیادہ وقت گھر میں گزارنے کی ایک بڑی وجہ مختلف گیجٹ مثلاً موبائل اور لیپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال ہے جو ضرورت سے زیادہ کیا جارہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کو باہر بھیجا جائے تاکہ ان کو صحت بخش زندگی فراہم کی جاسکے۔

بچوں کو باہر بھیجنے کے کتنے فائدے ہیں اور آپ ان کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟

 باہر کھیلنے سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ کھیل کود سے بچوں میں نئی نئی چیزیں سیکھنے اور معلومات حاصل کرنے کا رجحان بڑھتا ہے۔گھر کے اندر بچوں کی سوچ محدود ہوجاتی ہے اور وہ سوچنے کے قابل نہیں رہتے ہیں۔

 بچوں کو باہر بھیجنے سے انکی جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ایک قسم کی ورزش بھی ہے جس سے آپ کے بچوں کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور یہ موٹاپے اور دل کے امراض سے بھی بچاؤ بھی ہوتا ہے ساتھ ہی یہ دماغی نشوونما کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے۔

والدین یہ جان لیں کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے ان کی دیکھ بھال کریں اور اچھا ماحول فراہم کریں اور اپنے بچوں کی باہر کھیل کود کی عادت کو یقینی بنائیں انھیں سیر و تفریح کے مقامات پر لے جائیں تاکہ ان کا رجحان اسکرین اور گیجٹ سے ہٹ سکے-

You May Also Like :
مزید